Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 اکتوبر کو ادا کی جائیں گی

لاہور( اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں 31 اکتوبر کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو اکتوبر کے مہینے کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کر دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور عام تعطیل ہیں اس لیے 31 اکتوبر کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں تمام محکموں کے اکاؤنٹنٹ جنرل اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ملازم کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں‌:ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کی بڑی مشکل ختم

یہ بھی پڑھیں