اسلام آباد (بشارت عباسی) آزاد کشمیر میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اہم ملاقات کی، جس میں الیکشن کمیشن کی سربراہ تعیناتی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔
تین نام آصف شاہ،فرحت علی میر،خواجہ نسیم کے نام زیر غور ہیں آصف شاہ کی تعیناتی کا امکان ہے.
ذرائع کے مطابق مشاورت کے عمل میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور سابق چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان سید آصف شاہ کا نام اس منصب کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:بالی ووڈ میں نان ویجیٹیرین کھانوں سے دوری کا بڑھتا رجحان، ستاروں نے سبزی خوری اپنا لی



