Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

شیخ جعفر مندوخیل نے 24 ویں گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک)ن لیگی رہنما شیخ جعفر مندوخیل نے بلوچستان کے 24ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے مندوخیل سے حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سرفراز بھوگٹی، ان کی کابینہ کے اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
گندم کی خریداری:مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس 3 بجے دوبارہ طلب
شیخ جعفر مندوخیل صوبائی حکومتوں میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیر تعلیم اور وزیر محصولات شامل ہیں۔ہفتے کے آخر میں،۔مندوخیل نے BNP-M کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ کی جگہ لی، جنہوں نے 2022 کے وسط میں حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں