لاہور(نیوزڈیسک) گندم کی خریداری بحران پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، گندم خریداری معاملے پر مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس 3 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔ امکان ہے کہ اجلاس میں پنجاب حکومت گندم کی خریداری کے حوالے سے حتمی پالیسی دے گی۔
عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری ،لاہور پاسپورٹ آفس کے اوقات میں تبدیلی
ذرائع کے مطابق ن لیگ کےمرکزی قائدین گندم خریداری کےحوالےسےاہم فیصلہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف اورمریم نواز شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مسلم لیگ پنجاب کےسینئررہنمااورپارٹی عہدےداربھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں گندم کی خریداری کی پالیسی پرمشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ کمیٹی کی جانب سے بھی آج وزیراعظم کورپورٹ پیش جائےگی۔


