Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مارکس شیٹ فراڈ، 5افسران زیر حراست

کوئٹہ( نیوز ڈیسک) رشوت لے کر جعلی مارکس شیٹ اور ڈگری دینے والے تعلیمی بورڈ کے 5 افسران کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رشوت کے عوض جعلی مارکس شیٹ، ڈگری بیچنے والے تعلیمی بورڈ کے 5 افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔

ٹیمپرڈ مارکس شیٹ اور ڈگری لینے والے طالبعلم سعیداللہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، طالبعلم سعیداللہ نے رقم دیکر بلوچستان تعلیمی بورڈ سے ٹیمپرڈ مارکس شیٹ، ڈگری حاصل کی۔

جعلی مارکس شیٹ اور ڈگری پر سعیداللہ نے میڈیکل کالج میں داخلہ بھی لیا، گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولراسسٹنٹ سیکرٹری بھی شامل ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواح نے بتایا کہ بلوچستان تعلیمی بورڈ کے 2 اسسٹنٹ بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں، تحقیقات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی فلم کے سیٹ پر پاکستانی پرچم کی موجودگی نے ہلچل مچادی

یہ بھی پڑھیں