Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 13 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا تھاکہ سریاب روڈ د ھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں