Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

غذر : سیلابی صورتحال ، درجنوں گھر اور دکانیں تباہ ،37دیہات آفت زدہ قرار

گلگت (اوصاف نیوز)گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے غذر میں بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، بارش اور سیلاب سے 22 گھر، 18 دکانیں تباہ ہو گئیں۔

سیلابی ریلے کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں، باغات اور جنگلات متاثر ہوئے، گلگت چترال روڈ دریائی کٹاؤ کے باعث مکمل تباہ ہو گیا، جس سے پھنڈر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

گلگت بلتستان کی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ گلگت، نگر، غذر، دیامر، سکردو، گانچھے اور کھرمنگ سمیت 35 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا۔

گلگت بلتستان حکومت نے 20 جولائی سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 15 سے 20 ارب روپے بتایا ہے جبکہ اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ایک درجن افراد لاپتہ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

یہ بھی پڑھیں