Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

سندھ (اوصاف نیوز) ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، او جی ڈی سی نےاس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، نئی دریافت سامنے آگئی، او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چکر ون نامی کنویں کی کھدائی 2 جون سے شروع ہوئی تھی، 1926 میٹر گہرائی پر تیل دریافت ہوا، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کنوئیں میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد ہے، زیریں رنی کوٹ میں ہائیڈرو کاربن کی یہ 13ویں دریافت ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے خط کے ذریعے تیل و گیس کی دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا5 اگست کو کوئی بڑا احتجاج ہوتانہیں دیکھ رہا، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیں