Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔آزادی کی جنگ تیز ہو گئی، بھارت کے جلد ٹکڑے ہونیوالے ہیں: گرپتونت سنگھ

یہ بھی پڑھیں