Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیراعظم شہبازشریف کا آئندہ ماہ چین کا دورے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا 4 سے 7 جون تک چین کا دورہ کرنے کا امکان ہے، وزیراعظم شہبازشریف چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم چینی قیادت کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور ML-1 منصوبے کے فیز II سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم نے بجلی کی لوڈمینجمنٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔
امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، شہباز شریف
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جس میں متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں