Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار،حکومت نےکوئی مشاورت نہیں کی، خورشید شاہ،

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاحال اتحادی جماعت پیپلزپارٹی سے بجٹ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی تاہم پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکوکیاحصہ دیاجارہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت نےبجٹ سے متعلق کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا ،

معلوم نہیں ن لیگی حکومت نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں،

بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟

پاکستان میں‌بروز اتوار 9 جون2024 کو سونے کی قیمت میں‌حیران کن کمی

یہ بھی پڑھیں