Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں‌طغیانی سکول بند، رین ایمرجنسی نافذ،سائرن بج اٹھے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، صبح سویرے چاروں طرف سائرن بج اٹھے ، نالہ لئی میں سیلابی ریلے کے باعث نالے کے قریبی علاقوں سمیت نشیبی علاقے سیلابی ریلا داخل، متعدد گھر پانی میں ڈوب گئے ،لوگ گھروں میں محصور، سکولوں میں پانی داخل ہونے سے انتظامیہ نے بچوں کو چھٹی دیدی۔

طوفانی بارش سے ڈھوک رتہ، پیرودھائی ، فوجی کالونی ، ڈھوک حسو ، ڈھوک کالا خان، ضیاء مسجد ، ڈھوک کشمیریاں ، لال کھڑتی ، راجہ بازار کا علاقہ طوفانی بارش سے متاثر ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے ، مری کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں‌بارش سے موسم خوشگوار جبکہ گلگت بلتستان میں‌موسم انتہائی گرم ہے .اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں موجود نالہ برساتی پانی سے بھر گیا،سی ڈی اے کے عملے کا نالے کے قریب موجود شھریوں کو دور رہنے کی ہدایات ،نشیبی علائقوں میں گھروں اور دکانوں کے تہہ خانوں میں پانی بھر گیا
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات8اگست 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں