Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

اختر مینگل قومی اسمبلی کو خیرآباد کہہ کر خاموشی سے دبئی پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی سے مستعفی ہوتے ہی بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے۔بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے قبل کسی سے کوئی مشورہ نہیں لیا

فیصلے سے اُن کے گھر والے بھی بے خبر تھے۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین افراد کو علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں، ان میں ایک محمود خان اچکزئی شامل تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے دیا۔

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اختر مینگل خاموشی سے دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ اختر مینگل نے جانے سے قبل صحافیوں کو اشارہ دیا کہ اسمبلی سے مزید استعفے آنیوالے ہیں۔ ان کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔

یہ بھی پڑھیں