اسلام آباد(نیوزڈیسک) مارگلہ ہلز میں خاتون کو قتل کر کے وفاقی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق بدھ کو سیل کیے گئے مونال ہوٹل کے مقام سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر مارگلہ کی پہاڑیوں سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے نامعلوم حملہ آوروں نے سر میں گولی ماری تھی۔کوہسار پولیس کے ایس ایچ او شفقت فیاض کی قیادت میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر مزید معائنے کے لیے پولی کلینک اسپتال پہنچایا۔
پولیس نے مقتولہ کے فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے ہیں تاکہ اس کی شناخت میں مدد مل سکے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتلوں کو تلاش کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی رہنمائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
