لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے
، پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چا رہی ہے،
جلسے میں پی ٹی آئی لیڈر شپ عدلیہ مخالف تقاریر کر سکتی ہے، پی ٹی آئی آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ
عدالت پی ٹی آئی کو عدلیہ مخالف تقاریر سے روکنے اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے، بغیراجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔
آئین میں 53 ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں،دیکھیں تمام ترامیم


