Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

وفاقی حکومت کا 5 دن تک تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹس بند رکھنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کادارلحکومت اسلام آبادمیں 5 دن تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم ۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کانفرنس کے باعث جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ ،

وفاقی حکومت نے تاجروں کو 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیدیا ۔ وفاقی پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

پولیس نے تاجروں،ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز طلب کر لئے ، پولیس نے حکمنامے میں کہا کہ خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔جڑواں شہروں میں ایس سی اوکانفرنس کے پیش نظر 14 سے 16اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈاپور کے مابین رابطہ،گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت

یہ بھی پڑھیں