Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں ،وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں۔پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے، آج ہم ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں، میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔
سعودی سرمایہ کاروں کی آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے،جنرل عاصم منیر

یہ بھی پڑھیں