Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اسلام آباد ،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروش خاتون کوگرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(‌نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آبادکی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملتان میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3.445 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جب کہ خاتون سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
اسرائیل پرحملے، امریکا نے ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

یہ بھی پڑھیں