Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مجوزہ آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل، آج شام 6 بجے طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کرکے صبح 11 کے بجائے آج (جمعہ) شام 6 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل منظوری کے لیے پیش ہو گا، اسی طرح ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور قومی کمیشن برائے خواتین ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے جبکہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس پاکستان انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایسیٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بل پیش کریں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری اور خریداری کی ممانعت سے متعلق عالمی کنونشن پر عملدرآمد کابل پیش کریں گے۔

جاری ایجنڈا کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے میں بڑے پیمانے پر مبینہ غفلت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا جبکہ لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا بھی معمول کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی قانون سازی سے متعلق بل پیش کئے جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں