Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

IMF کا سالانہ اجلاس،پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائیگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اوراسٹیٹ بینک سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ محمداورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس شئیرکرے گی۔ دورہ امریکا میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہوگی۔ پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔

ایمرجنگ ایشیاکپ، پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی

یہ بھی پڑھیں