اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زین قریشی کے ووٹ فروخت کرنے کے حوالےسے خبریں زیرگردش ہیں اس معاملے میں خبریں آرہی ہیں کہ زین قریشی نے اپنا ووٹ فروخت کیا ہے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق زین قریشی حکومتی لابی میں ضرو رموجود تھے اور اسے بیک اپ کے طور پر رکھا گیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ووٹ دینگے ،زین قریشی کے ووٹ کی کہانی سے متعلق حقائق کیا ہیں اس معاملے میں آج بھی کافی خبریں آرہی ہیںجبکہ زین قریشی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں نے ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیاآج زین قریشی کی طرف سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ میں نے ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
میں ایک محفوظ مقام پر ہوں لیکن ان سے پہلے کسی اور نے یہ ویڈیو ٹویٹ کردی تھی جس کی بنا پر تحریک انصاف کے لوگ ان پر شک کر رہےہیں کہ زین قریشی نے یہ ویڈیو پہلے ہی بنائی ہوئی تھی یہ پری ریکارڈڈ تھی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر ممبر جس نے نام نہ لینے کا کہا کہ انہوں نے کہ زین قریشی کو کے پی کے میں ایک محفوظ مقام پر رکھا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی مرضی سے 10اکتوبر کو نکل گئے بنا کسی کو بتائے اور پھر وہ سرگودھا کے مقام پر پہنچ گئے اور پارٹی کو بتایا کہ میں بالکل محفوظ ہوں اور اس کے بعد 16 اکتوبر دن 2بجے اپنی پارٹی سے رابطہ منقطع کردیا ۔قریبی فیملی ذرائع کے مطابق زین قریشی نے خاندان کو بتا کہ پارٹی نے مجھے انڈرگرائونڈ ہونے کا کہ ہے اس لئے میں رابطہ نہیں کروں گا اور اب میں ترمیم کے بعد ہی آپ سے رابط کروں گا پھر زین قریشی منظر عام سے غائب ہوگئےاسی دن زین قریشی کی اہلیہ کو بھی اٹھایا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے باخبرذرائع کے مطابق زین قریشی نے اپنا ووٹ فروخت کیا ہے اور زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھائے جانے کے بارے میں بھی انہوں نے شک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس بارےمعاملےمیں زین قریشی خود ملوث تھا جبکہ اس بارے میں زین قریشی کی اہلیہ اور اس کی بہن کو کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔
ن لیگ کے سینئر رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زین قریشی کی اگر ضرورت پڑتی تو وہ ترمیم کے حق میں ووٹ دیتے ،مہر بانو نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ زین قریشی کے والد جو جیل میں قید ہیں انہوں نے پیغام بھیجا تھا کہ کسی بھی صورت ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینا۔پارٹی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو رہا ہے کہ کافی عرصے سے زین قریشی کسی بھی پارٹی میٹنگ ،جلسےمیں شرکت نہیں کر رہےتھے۔
’والد کے کہنے پر روپوش ہوا‘، زین قریشی نے ویڈیو بیان جاری کردیا
