Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

26 ویں ترمیم: سپریم کورٹ سے آئینی بینچ کو پہلا کیس بھیج دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دی گئیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے۔جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھاکہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔ وزارت پیٹرولیم کے7 ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں