Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

نئے چیف جسٹس کا آتے ہی کام شروع،کون کون سے مقدمات کی سماعت کرینگے؟جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا۔28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کا بنچز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے روسٹر جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے 8 بنچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے۔سپریم کورٹ ججز روسٹر کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ نمبر ایک میں شامل ہوں گے، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ نمبر ٹو، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت بنچ نمبر تین میں شامل ہیں۔اسی طرح بنچ نمر چار میں اسی طرح جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر پانچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

بشریٰ بی بی کی جیل سے رہائی کیسے ہوئی؟نئی بحث چھڑ گئی،جانئے

یہ بھی پڑھیں