راولپنڈی (نیوزڈیسک)روالپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں بچہ پہاڑپر بکریاں چراتے ہوئے پتھروں کے غار چٹانوں کے درمیان پھنس گیا، بچے کو نکالنے ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ۔بچے کو نکالنے کیلئے ریسکیوٹیموں نے آپریشن شروع کردیا۔ ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں جھمیترا گاؤں کا رہائشی 12 سال کا بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے ہول میں پھنسا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق جائے وقوعہ سڑک سے کافی دورہے، ایمرجنسی ریسیکو گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں، بچے کو نکالنے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پتھریلے ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری دبئی روانہ،یوسف رضا گیلانی کو بڑاعہدہ مل گیا

