Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایران سے تجارت،پاکستان نے تمام ریکارڈ توڑدیئے ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (رضوان عباسی) پاکستان کی ایران سے درآمدات میں رواں مالی سال کے آغاز پر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایران کے لیے پاکستانی برآمدات مسلسل تین سال سے صفر پر ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2024) میں ایران سے درآمدات کا حجم 38 فیصد اضافے کے ساتھ 30 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 22 کروڑ 31 لاکھ ڈالر تھا۔ستمبر 2024 میں ایران سے درآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مجموعی حجم 9 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تک پہنچا جبکہ گذشتہ سال اسی ماہ میں یہ حجم 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کی عدم دستیابی کے سبب ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر ہیں، جس کے نتیجے میں ایران کے ساتھ تجارت کا توازن بگڑ چکا ہے۔ ایران پر بڑھتے ہوئے انحصار کے باوجود پاکستان کی برآمدات نہ ہونے کی وجہ سے معاشی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں