اسلام آباد (رضوان عباسی )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں پاسکو کے بقایا جات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں پاسکو کی 194 ارب روپے کی مقروض ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ واجبات وزارت خزانہ کے ذمے ہیں، جسے پاسکو کو 91 ارب 28 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت پر 37 ارب روپے، پنجاب حکومت پر 32 ارب 46 کروڑ روپے، جبکہ سندھ حکومت پر 17 ارب 46 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ مزید یہ کہ آزاد کشمیر حکومت پر پاسکو کے 10 ارب 9 کروڑ روپے اور گلگت بلتستان حکومت پر 4 ارب 13 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔
پاک فوج بھی پاسکو کو 1 ارب 84 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔حکام کے مطابق پاسکو (پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن) وفاقی اور صوبائی اداروں کو سالانہ طلب کے مطابق گندم فراہم کرتا ہے۔ پاسکو کی جانب سے ملک بھر میں گندم کی خریداری اور ذخیرہ کیا جاتا ہے تاکہ گندم کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پاسکو کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس سے گندم کی خریداری اور ترسیل میں رکاوٹ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے
چینی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی اطلاق فوری ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

