Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری، ایک اور اہم رہنما مقدمے سے بری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کو مقدمے سے بری کر دیا۔سینیئر سول جج احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی۔

فیصل جاوید خان اپنے وکلاء سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے نجی ٹی وی کیمرہ مین سمیت دیگر صحافیوں پر ہلا بولنے، دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی کے سینٹیر فیصل جاوید سمیت دیگر کے خلاف 12 اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں