Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آج اڈیالہ جیل سے اہم اعلان متوقع پی ٹی آئی احتجاج رنگ لے آیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ وفد نے عمران خان کو حکومتی آپشنز سے آگاہ کیا۔ ٹی وی کے مطابق عمران خان نے حکومت کی ایک تجویز سے اتفاق کیا اور بشری بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرادیا۔ایک اور نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق عمران خان نے یہ بیان بیرسٹر گوہر کے موبائل فون پر ریکارڈ کرایا، یہ پہلا موقع تھا جب بیرسٹر گوہر کو موبائل فون جیل کے اندر لے جانے کی اجازت دی گئی۔تاہم بیرسٹر گوہر نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کوئی پیغام ریکارڈ نہیں کرایا۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اُن (پی ٹی آئی) کے کچھ اندرونی مسائل ہیں جس پر وہ اڈیالہ گئے ہیں۔انہوں نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کی، لیکن کہا کہ بات چیت جاری ہے۔

عمران خان کی رہائی کا امکان

سینئر صحافی نے نجی چینل کوبتایا کہ حکومت پی ٹی آئی کو کہہ رہی ہے آپ دو تین دن یہاں رہیں اور آخر میں تقریریں کرکے چلے جائیں۔طارق چوہدری کے مطابق لاہور کے ایک مقدمے میں کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا واضح امکان ہے، 28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا پانچ روزہ ریمانڈ بھی کل ختم ہورہا ہے، امکان ہے کہ مجسٹریٹ مزید ریمانڈ میں توسیع نہ دیں، اگر ایسا ہوا تو امکان ہے کہ عمران خان کی اگلے دو تین دن میں مزید کسی بڑے کیس میں ضمانت ہوسکتی ہے اور ان کی رہائی کے امکانات ہیں، اس لئے حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات عدالت میں عدالت کی طرف دیکھ لیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات
حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ مذاکرات میں شریک تھے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات کر رہے تھے۔یہ مذاکرات منسٹر انکلیو میں جاری رہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ڈی چوک میں میڈیا ٹاک منسوخ کرکے پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت کیلئے منسٹر انکلیو روانہ ہوئے۔

معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک،سوشل میڈیا پر وائر

یہ بھی پڑھیں