Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ہزارہ موٹروے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، درجنوں اہلکار شدید ز خمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہزارہ موٹروے انٹرچینج پرکارکنوں سے تصادم کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی فاروق بھٹہ اور دوسرے پولیس اہلکار کے پی سے آنے والے قافلے کو روکنے کیلئے ہزارہ موٹروے انٹرچینج پر تعینات تھے جو پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ اور پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں سے تصادم کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور 18 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایس ایس پی فاروق بھٹہ گوجرانوالہ پیٹرول پولیس میں تعینات ہیںاور زخمی ہونے والے دوسرے 21 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔اس سے قبل سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید، 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، سکولوں میں چھٹی،انٹرنیٹ معطل

یہ بھی پڑھیں