Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

موجیں ختم،اسلام آباد اور راولپنڈی کے سکولوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے بعد ملک میں زندگی معمول پر آگئی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام اسکول 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام نجی اور سرکاری اسکول احتجاج کے باعث 4 دن کی بندش کے بعد آج جمعرات سے کھل گئے، حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے اسکول 28 نومبر سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج دوبارہ کھل جائیں گے، تینوں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی آج اسکول کھولنے کی تصدیق کی ہے، والدین کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔سرکاری اسکولوں کے دفاتر بھی کھل گئے ہیں اور اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی حاضری دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،28نومبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں