Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے۔

نجی چینل کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لیے بند کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹس تو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے فضائی آپریشن وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہا ہے، ایئرپورٹس کی متواتر بندش کے باعث قومی و بین الاقوامی پروازوں سمیت حج آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے، ذرائع

یہ بھی پڑھیں