Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

2چینی کمپنیاں گدھے کے گوشت کے لیے برآمدی لائسنس کی خواہاں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔

حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔

حکام کا کہنا ہےکہ چین کو گدھےکاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہےکہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا، خدشہ ہےگدھےکا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہوجائے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں بھی غیرقانونی طور پرگدھےکا گوشت تیار کیا جارہا تھا، اسلام آباد میں غیرملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیرقانونی کام کر رہا تھا۔
مزید پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں