اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگروام ’’بدلو‘‘ میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن’’ کوثر کاظمی ‘‘سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں کہ نہیں ؟ جواب میں رہنما ن لیگ کوثر کاظمی نے کہا کہ سب سے پہلے تو مجھے یہ بتائیں کہ جو کہتا تھا کہ ڈونلڈ ڈو کون ہوتا ہے ہمیں ہدایات دینے والا۔ وہ ایبسلوٹیلی ناٹ وہ سائفر وہ لوگوں کو میر صادق میر جعفر کہنے والا کیا وہ سارے زمین بوس ہوگئے ہیں آج یوم تبدیل ہے اس کا جو یہ کہتا تھا۔ آپ بچوں کو اکسائو ،ورگلائو اور بولو کہ جا کر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، اداروں کے سامنے کھڑے ہو جائو۔
ابھی رہنما پی ٹی آئی فیصل صاحب نے کہا کہ لوگ میرے ڈھیرے پر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ڈی سی ہماری بات نہیں سن رہا تھانے دار بھی ہماری نہیں سن رہا ۔ وہ کہنے والا کہ صرف خدا سے مدد مانگوخدا کی عبادت کرو، پھر کلمہ طیبیہ وغیرہ وہ تمام چیزیں جو آپ نے عوام کو عرصہ تک سنائی کہ میرے لئے اللہ ہی کافی ہے پہلے تو کہہ رہے تھے کہ میں کلا ہی کافی آں ۔
اے بی این نیوز کے پروگرام ’’بدلو ‘‘میں کوثر کاظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی عجیب ہے جن کی پھوپھی کہہ رہی ہے کہ میرے بھتیجے پاکستان آئیں گے بار بار رٹ لگائی ہوئی ہے اوہ بھائی نہیں بھیج رہی ہے ان کی امی جان ان کو پاکستان ۔ بچوں کو امریکہ بھیج دیا ہے مدد مانگنے۔
ان کی پھوپھی ابھی بھی کہہ رہی ہے کہ بھتیجے پاکستان آئیں گے بار بار کہہ رہی ہے میرے بھیتجے آئیں گے لیکن وہ کبھی بھی نہیں آئیں گے وہ وہاں پر انقلاب برپا کرینگے۔انہوں نے اپنی آخری کوشش کرلی ہے دونوں بیٹوں نے امریکہ جا کر بتا دیا ہے آپ بہادر ہیں آپ ہی ہمارا واحد آسرا ہیں ۔ ابا جی ویسے ہی کہتے ہیں کہ میں کلا ہی کافی آں ، اب جو کرنی ہے آپ نے ہی کرنی ہے ۔ میں پھر کہتا ہو ں وہ پاکستان نہیں آ رہے۔
مزیدپڑھیں۔وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ
