Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت قومی صحت کی سہولت کارڈ پروگرام کو وفاقی پروگرام میں مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سربراہ صحت سہولت کارڈ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے جارہے ہیں۔ معاملہ منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

منظوری کے بعد اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر کے ساڑھے 27 لاکھ خاندان 600 اسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ کارڈ ہولڈرز پورے پاکستان میں علاج کراسکیں گے۔

مزید پڑھیں۔بھارتی اداکارہ کار حادثے میں نوجوان کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار

یہ بھی پڑھیں