Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

سی ڈی اے میں تعینات، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کی نازیہ ابرار کو ڈپٹی پرمننٹ ڈیلیگیٹ، پرمننٹ ڈیلیگیشن آف پاکستان، یونیسکو، پیرس مقررکر دیا گیا۔

گریڈ 20 کے او ایس ڈی ارشد فرید خان کی خدمات ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی کے سپردکر دی گئیں،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن فہد احمد کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ڈپٹی سیکرٹری شگفتہ اقبال کا وزارتِ بحری امور سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کر دیاگیا،ڈپٹی سیکرٹری ظفر اقبال کا صنعت و پیداوار ڈویژن سے وزارتِ بحری امور تبادلہ کر دیا گیا۔

بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں تعینات گریڈ 19 کے عبدالرؤف کی خدمات ایف بی آر کو واپس کر دی گئیں،تقرر کے منتظر، ‘پاس’ گریڈ 22 کے ڈاکٹر ارشد محمود او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔

وزارتِ خارجہ میں تعینات گریڈ 17 کے محمد صدیق کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی،لیفٹیننٹ کمانڈر محمد سعید کی پاکستان میرین اکیڈمی میں بطور ایجوکیشن آفیسر تقرری میں توسیع کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال کیلئے کی گئی توسیع رواں برس 16 فروری 2025 سے شمار ہو گی،سیکشن افسر خزانہ ڈویژن زینت طارق کو او ایس ڈی بنا کر ان کی رخصت منظور کر لی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اسد علی کو تبدیل کر دیاگیا،اسد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد تعینات کر دیئے گئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔
مزید پڑحیں :ملک بھرمیں‌پابندی ،صرف ایک شہرمیں‌گدھے ذبح‌کرنیکی اجازت

یہ بھی پڑھیں