Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

اسلام آباد، چکوال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی،جہلم ،سرائے عالمگیر، چکوال سے شانگلہ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکٹراسکیل پرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزاسلام آباد روات سے 15 کلو میٹر دور جنوب مشرق جبکہ 10 کلومیٹرزیر زمین گہرائی میں تھا۔

زلزلہ اچانک آنے سے شہری خوفزدہ ہو کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہرنکل آئے، جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈزپرمشتمل تھا مگراس کی شدت نے مختلف علاقوں میں خوف کی فضا پیدا کردی۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو ادارے الرٹ کردیے گئے ہیں اورمتعلقہ حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں۔آج بروز اتوار سونے کی قیمت بارے جانئے

یہ بھی پڑھیں