Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوگیا تھا: مشاہد حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔

ایک انٹرویو میں مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا تھا کہ 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی ہو جائے گی لیکن کچھ لوگوں نے کہا کہ کورٹ سے رہائی ہو گی ان سے کیا بات کرنی، ہم دس لاکھ لوگ لائیں گے اور سیدھا ٹکرائیں گے، 26 نومبر کو جو کچھ کیا وہ آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی کچھ اپنی غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور حکمت عملی بھی ہوتی ہے، ایک موقع ملا تھا اور سب کچھ پلیٹ میں مل رہا تھا جس میں رہائی اور ریلیف دونوں شامل تھے وہ لے لینے چاہئیں تھے۔

مزید پڑھیں۔آج بروز بدھ6 اگست 2025سونے کی قیمت بارے جانئے

یہ بھی پڑھیں