Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

اداروں کو کمزور کرنا ناقابل برداشت ہے، وفاقی وزیر امیر مقام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام’’ڈیبیٹ ایٹ8‘‘ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما امیر مقام سے سوال کیا گیاکہ موجودہ سیاسی حالات میں اگر نظر ڈالیں تو خان صاحب کی حد تک گرفتاری ٹھیک ہے ،تحریک انصاف کی حد تک ٹھیک ہے جب عمران خان کی فیملی کے حوالے سےگرفتاریاں ہورہی ہیں تو کہا جا رہا ہے کہ یہ انتقامی کاروائیاں ہیں اور یہ انتقامی کارروائیاں ابھی سے نہیں بلکہ ملک کے تسلسل کے ساتھ انتقامی کارروائیاں ہوتی آرہی ہیں ۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا کام اب تھم جانا چاہئے اب ہمیں ایک نئی سمت طے کرنی چاہئے جس میں ملک ترقی کرے ۔ کہ ایسے واقعات سےگریز کرنا چاہئے ۔

اے بی این نیوز کے پروگرام’’ڈیبیٹ ایٹ8‘‘ سوال پر جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے جو کیا وہ پوری قوم کے سامنے ہے ان کے اعمال کے نتیجے میں کارروائیاں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگوں کی کارروائیاں بھی پوری قوم کے سامنے ہیں ۔ ملک سے باہر بیٹھ کر بھی ملک کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

اداروں کو کتنا بدنام کر دیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے یہ تو اللہ پاک کا کرم ہے انڈیا سے جنگ ہوئی اور ہماری جیت نے سارا پاسا پلٹ دیا کیونکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا کے زور پر پاکستان کو زیرو کر رکھا ہوا تھا ۔

میں کہتا ہوں انتقامی کاررائیاں نہیں ہونی چاہیں لیکن انہوں نے بھی ہمارے ساتھ ایسا کیا تھا میرے بیٹوں کو جیل میں ڈالاگیا تھا مجھ پر بھی بے شمار مقدمات بنائے گئے تھے میری بیوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے ۔

جواب میں امیر مقام نے کہا کہ ہم نے تو کبھی اداروں کیخلاف بات ہی نہیں کی ،کبھی اپنے ملک کے خلاف کبھی بھی بات نہیں کی ۔ انتقامی کارروائیاں تو ہمارے ساتھ کی گئیں تھی بلا ثبوت بلا وجہ ہماری گرفتاریاں کی گئیں تھی ۔ یہ جو ان کے ساتھ ہورہا ہے ان کے اپنی وجہ سے ہے ان کے اوپر مقدمات ہیں جن کا سامنا ان کو کرنا ہے ۔عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں۔کراچی: اسٹیل مل سے سامان چوری کرنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار

یہ بھی پڑھیں