Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ہر کسی کی خواہش ہے یہاں کا ماحول اچھا ہو ملک کے اندر بہتری آئے،اعجاز الحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ ‘‘میں مسلم لیگ ضیا کےسربراہ اعجاز الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان میں موجود ہیں جن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ پاکستان کو چلنے نہیں دیتے باہر بیٹھ کر ان کو ادھر پاکستان بارے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہوتی کہ یہاں کیا ہو رہا ہے اس وقت پاکستان میں کیا ماحول ہے اور ہمیں کیاکرنا چاہئے ۔

باہر بیٹھ کر ہمیشہ وہ اس قسم کی بات کرتے ہیں کہ معاملات کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے دھکیلتے ہیں لیکن اس میں ایجنڈا کیا ہے مجھے اس بارےمیں معلوم نہیں۔ پی ٹی آئی میں اگر کوئی مفاہمت کے لئے آگے آا ہے تو دوسروں کو دس قدم آگے آنا چاہئے بلکہ یہاں اگر کوئی ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو اس کو دس قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ۔

اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ ‘‘میں مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ یہاں کا ماحول اچھا ہو ملک کے اندر بہتری آئے پارلیمنٹ کےاندر اپوزیشن اچھا کردار ادا کرے۔ لیکن یہا ں تک جو بات پہنچی ہے اپنی عنا ،ضد کا مسئلہ بنا کرمعاملات کوسلجھانے کی بجائے الجھایا جارہا گیا ہے ۔

پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے تمام لوگ چاہتےہیں کہ ملک میں بہتری آئے جیسے26ترمیم کے وقت ایک اچھا ماحول پیدا ہوگیا تھا اورجس طرح وزیراعظم نے کھڑے ہو کر سپیکر کو کہا تھا کہ اگر کوئی معاملات کرانے کی کوشش کرتےہیں تو میں حاضرہوں لیکن کسی نے بھی اسےapprochہی نہیںکیا بلکہ اس کوبرا بھلا کہا ہوگا۔

مزید پڑھیں۔لاہورمیں سائرن گونج اٹھے، دریائے راوی کے کنارے ہنگامی اعلانات

یہ بھی پڑھیں