لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں دریائے راوی کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے راوی کے کنارے واقع علاقوں میں پولیس، ریسکیو 1122 اور پیرافورس کی جانب سے سائرن بجا کراورلاوڈ اسپیکرکے ذریعے انخلا کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔
ملتان روڈ پر واقع 13 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خطرے کا لیول بلند کر دیا گیا ہے، شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طورپراپنا سامان اورمویشی محفوظ مقامات پرمنتقل کریں۔
شاہدرہ سے رائیونڈ تک پولیس اورریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں جوگھرگھرجا کراطلاع دے رہی ہیں، دریا کے قریب بسنے والے افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ پانی کسی بھی وقت آبادیوں میں داخل ہو سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے اورہنگامی صورتِ حال کے لیے تمام اداروں کوالرٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔پنجاب میں سرکاری اساتذہ پر نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد



