لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ پر پرنجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اسکول کے اوقات کار کے دوران اساتذہ نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہوئے پکڑے گئے توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ پر پابندی پبلک اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر عدم توجہ کی وجہ سے لگائی،اب اساتذہ کی سرگرمیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔سیلابی صورتحال سنگین، سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان



