Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ثناءیوسف کے بعد ایک اور خاتون نشانےپر

اسلام آباد (اوصاف نیوز)اسلام آباد کی 17 سالہ نوجوان انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل کے افسوسناک واقعہ کوگزرے ہوئے ابھی کچھ عرصہ ہی ہوا ہے، جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، ثناء یوسف کو ایک شخص نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے کے بعد تعاقب کیا اور پھر گھر میں گھس کر اس کی جان لے لی ،ثنا یوسف کا قاتل اس وقت سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کا مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسے واقعات روکنےکا نام ہی نہیں لے رہے۔

بتایا گیا کہ اب ایک اور ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے جس میں انفلوئنسر سامیہ حجاب کو بھی اسی نوعیت کی دھمکی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سامیہ حجاب، جو مرحومہ ثناء یوسف کی قریبی دوست ہیں، انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے رہائشی حسن زاہد نامی شخص کئی دنوں سے مسلسل ان کا پیچھا کر رہا تھا۔

سامیہ کے مطابق یہ شخص نہ صرف انہیں ہراساں کرتا رہا بلکہ ایک موقع پر ان کے گھرآیا اور زبردستی انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گیا۔
سامیہ حجاب نے ہمت دکھاتے ہوئے خاموش رہنے کے بجائے کھل کر انصاف کے لیے آواز بلند کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو شیئر کی جس میں واقعے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مبینہ ملزم کی تصویر بھی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خاموش نہیں رہنا چاہتیں کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا انجام بھی ثناء یوسف جیسا ہو،انہوں نے اسلام آباد پولیس میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں