Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد( اوصاف نیوز)اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

ذرائعکے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ اسپل ویز کل بروز منگل صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے ندی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو فوری رسپانس اور کوآرڈی نیشن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:حکومت فوٹو سیشن تک محدود، عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل رہا،شاہدخاقان عباسی

یہ بھی پڑھیں