اسلام آباد( اوصاف نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیج کر اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں قتل کے مقدمے میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نہ آنے پر اے سی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ اے سی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے، اس کی خبر چلاؤ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماہین کا نام گواہان کی فہرست میں شامل ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو اس سے قبل بھی متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت میں تھانہ سنبل کا قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ حناالطاف کی تصاویر وائرل

