اسلام آباد (اوصاف نیوز)اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ 24گھنٹےکے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،دیہی اورشہری علاقوں سے 12،12کیس رپورٹ ہوئے،رواں سال اب تک اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 554 ہوگئی ہے۔
دیہی علاقوں سے417،شہری علاقوں سے 137کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرہ علاقوں کے 17،176 گھروں میں اسپرے، فوگنگ کی گئی،رواں ماہ 12،493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئےہیں۔
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 394 ہوچکی ہے،متاثرہ شہریوں کا تعلق پوٹھوہارٹاؤن کےچاروارڈز،راول ٹاؤن کی یونین کونسلزسےہے۔
مزید پڑھیں :یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے،سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام
