Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی اور دفاعی صورتحال سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 2 بجے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ اس اہم پریس کانفرنس میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوں گے، جس سے اس بریفنگ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر یہ مشترکہ پریس کانفرنس ملکی دفاع، قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق اہم پیغامات پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں اور قومی دفاع کے حوالے سے اہم پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہونے والی اہم پریس بریفنگز کو ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ ان میں قومی سلامتی اور دفاعی امور پر باضابطہ مؤقف پیش کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

یہ بھی پڑھیں