واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں میں بھی مثبت رجحان پیدا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے کئی اہم نکات پر باضابطہ ردعمل متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی محدود کرنے پر آمادگی جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد بعض پابندیاں نرم کرنے اور منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔200 یونٹ تک بجلی سبسڈی ختم، پاکستان کی آئی ایم ایف کو نیا نظام متعارف کرانیکی یقین دہانی