Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود، قلت کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں: رانا تنویر حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، قلت کےبارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کا 12واں اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم کی خریداری، موجودہ ذخائر اور طلب و رسد کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں،وفاق اور صوبوں کے درمیان گندم کی ترسیل اور کوآرڈینیشن کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اداروں کو گندم کی خریداری اور سٹاک رپورٹنگ کے نظام کی سخت نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ گندم کی قلت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی ہیں اور صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے۔ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں جو ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں، حکومت غذائی تحفظ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری اور ترسیل کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا، حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت بارے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں