Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

مشیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر خزانہ خرم شہزاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آغاز ہو چکا ہے آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک پیٹرن کے تحت ہوتا ہے، جس طرح قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اس طرح کمی نہیں آتی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کی جارہی ہے،اس طرح پٹرول کی فی لٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے اور اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ من و عن عوام کو منتقل کر رہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، آپ نے مشکل صورتحال صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، ان مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں۔مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم

یہ بھی پڑھیں