اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں تاہم اب جلسے میں استعمال ہونے والی خیبرپختونخوا ریسکیو گاڑیوں کے ڈرائیور کو حسن ابدال پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی جلسے میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات سیکرٹری ریلیف سے طلب کی گئی ہیں۔
سیکرٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے۔
ادھر جلسے میں استعمال ہونے والی خیبرپختونخوا ریسکیو گاڑیوں کے ڈرائیورز کو حسن ابدال پولیس نے گرفتار کرلیا، 1122 کی 22 گاڑیاں اور50 سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان ریسکیو نے کہا کہ ہمارے اہلکاروں اور گاڑیوں کو حسن ابدال میں گرفتار کرلیا ہے
، اہلکاروں کے خلاف ایف ائی آر ایف نائن تھانہ میں درج کی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو ڈاکٹر ایاز نے کہا ہے کہ گاڑیاں ایمرجنسی کے لیے پارک کی گئی تھیں، جو گاڑیاں بند کی ہیں اس میں پی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
کیا ایس ایچ او کی تنخواہ میں ایف سکس ، ایف سیون میں گھر بن سکتا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

